yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

مدینہ کی ریاست کا قانون اور مدینہ جیسی ریاست کا قانون

MH Kazmi July 8, 2019 1 min read
State law of Madina and state law like Madina
Share this:

State law of Madina and state law like Madina

میں مسلمان مرنا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔نڈیا کے ایک ادیب مسلمان سے انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ آپ تقسیم ہند کے وقت پاکستان کیوں نہیں گئے تو انہوں نے کہا کہ :’’میں مسلمان مرنا چاہتا ہوں ‘‘پوچھا گیا: کیا مطلب۔؟ تو انہوں نے کہا کہ وہاں معلوم نہیں کون کب دہشت گرد یا کفر کا فتویٰ لگا کر مار دے،یہاں کوئی مارے گا تو کم از کم مسلمان ہی سمجھ کر مارے گا اور مجھے کافر نہیں، مسلمان ہی مرنا ہے۔۔۔۔کیسی بخشش کا یہ سامان ہوا پھرتا ہے۔۔۔۔شہر سارا ہی پریشان ہوا پھرتا ہے۔۔۔جانے کب کون کسے مار دے کافر کہہ کر۔۔۔۔شہر کا شہر مسلمان ہوا پھرتا ہے۔۔۔آج میرے وطن عزیز کے رکھوالوں نے اس کی حالت کچھ ایسی ہی کر دی ہے کہ گھر سے نکلتے ہوئے ڈر لگتا ہے کہ ناجانے کب کون کسے کیا کہہ کر ماردے۔عزتیں محفوظ ہیں نہ جان ومال۔کیا مدینہ والے نے مدینے کی ریاست ایسی بنائی تھی ۔۔؟ نہیں ۔۔!مدینے کی ریاست میں ہر کسی کو مارنے کی اجازت نہ تھی ۔!دشمن کے بچے کے قتل پر بھی مدینے والے نے پابندی لگا رکھی تھی۔!عورتوں اور بوڑھوں کو میدان جہاد میں مارنا ممنوع تھا۔!جب تک جرم ثابت نہ ہو جاتا سزا نہیں دی جاتی تھی۔۔!مجرم جب تک جرم کا اعتراف نہ کر لیتا حد نافذ نہیں کی جاتی تھی ۔!شک کی بنیادپر کسی کو تعزیر ابھی سزا دینا جرم تھا۔۔!جرم ثابت ہو جاتا تو چورکے ہاتھ کاٹ دیئے جاتے اسے جیل نہیں ہوتی تھی۔!زانی کو پتھر مار مار کر رجم کردیا جاتا تھا۔!قتل صرف قصاص میں ،ارتداد میں اور شادی کے بعد زنا پر جائز تھا اور وہ بھی صرف جج اور قاضی کے سربازار فیصلہ سنانے کے بعد۔۔! ہر کسی عہددار کو سزا دینے کا حق نہ تھا۔۔! مدینہ کا والی یتیم بچوں کو روپے پیسے دے کر چپ نہیں کرواتا تھا بلکہ اسے کہا جاتا تھا کہ آج کے بعد اپنے آپ کو یتیم نہ کہنا آج کے بعد محمد ﷺ تیرے باپ اور عائشہ تمہاری ماں ہیں۔! وزیراعظم صاحب!جی آئی ٹی بنا کر مجرموں کے جرائم کا پتہ ہی نہ لگائیں وہ تو اب تک سب حکومتیں کرتی آ رہی ہیں۔زینب کا باپ آج بھی اپنی معصوم زینب کے قاتل کو زندہ دیکھ رہاہے۔ آج سے ستر سال پہلے ہوئے قتل کے قاتلوں کی کھوج میں پولیس لگی ہے جبکہ قاتل سربازار آزاد گھومتا ہے۔ بس آپ مجرموں کو سزا دینے کا سوچیں ۔تحقیقات کے بیانات نئے نہیں ہر دور حکومت کے یہ انداز نرالے مشہور ہیں آپ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں ۔ریاست مدینہ میں ایک یہودی نے ایک بکریاں چراتی بچی کا سر پتھر سے کچل دیا تھا آپ سرکار دو عالم نے اسے پکڑوایا اور سب کے سامنے پتھر سے اس کا سر کچل دیا تھا۔جب مدینہ کے ایک دیہات میں کچھ لوگوں نے آپ ﷺ کے چرواہے کی آنکھوں کو پھوڑا پھر شہید کیا اور اونٹ لے کر بھاگ گئے تو آپ ﷺ نے ان سب مجرموں کو پکڑ کر ان کی آنکھوں میں لوہے کی گرم سلاخیں مار کر انہیں سربازار قتل کروایا ۔یہ مدینہ کی ریاست کے حکمران کے فیصلے تھے ۔ وزیر اعظم صاحب اور وزیر اعلی صاحب سانحہ ساہیوال میں یتیم بچوں کو والدین آپ واپس نہیں دے سکتے۔ خلیل اور ذیشان کی ماں کو ان کا بیٹا آپ نہیں لوٹا سکتے۔ خدارا۔! ان کے مجرم کو سلاخوں کے پیچھے نہیں سولی پر آپ ضرور لٹکا سکتے ہیں ۔اب اپنی بات کو سچ کرنے کا وقت ہے کہ آپ مدینے کی ریاست کی صرف بات کرتے ہیں یا واقعی اس پاک سرزمین کو مدینے کی ریاست بنانا چاہتے ہیں ۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
News of fans' work
Previous Post شائقین کے کام کی خبرخبر
Next Post پڑھیے گرلز ناٹ برائیڈز تنطیم کی ناقابل یقین رپورٹ
Read Incredible Report of the Girls Night Brides Organization

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.