لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے پراسٹار کرکٹرز بھی نہال ہیں۔

شعیب اختر نے ٹوئٹر پر وڈیو شیئرکی جس میں انھوں نے پیغام دیا کہ آج پاکستان کیلیے بڑا دن ہے۔ پاکستان میں یہ کرکٹ کی بحالی ہے، مہمان کرکٹر تمیم اقبال نے اپنی تصویر کا لنک شیئر کیا جس میں وہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کیلیے تیار ہورہے تھے، اس دارون ان کے چہرے پرمسکراہٹ دیکھی جاسکتی تھی۔ ڈیرن سیمی نے اپنی سیلفی اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ “کھیل سے بڑھ کے”اور ہیش ٹیگ آفریدی کی طرح لکھا ’’کرکٹ کی ہے لالالا۔‘‘ میچ کے دوران کمنٹری کرنے والے رمیز راجہ، وسیم اکرم اور وقار یونس ہوم گراؤنڈ پر زیادہ ہی پرجوش دکھائی دیے، انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کیساتھ ملک میں کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے بھی باربارخوشی کا اظہار کیا۔








