counter easy hit

مجلس وحدت المسلین کے زیر اہتمام یوم القدس کے حوالے سے ننکانہ ، واربرٹن اور بچیکی میں ریلیاں نکالی گئی

Standing under

Standing under

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)مجلس وحدت المسلین کے زیر اہتمام یوم القدس کے حوالے سے ننکانہ ، واربرٹن اور بچیکی میں ریلیاں نکالی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام واربرٹن ، بچیکی اور ننکانہ صاحب میں جمعۃ الوادع کے موقع پر نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ قصر فاطمۃ الزہرہ ؑ سے ریلی نکالی گئی جو بیری والا چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر یوم القدوس کے حوالے سے تحریریں درج تھیں ریلی سے مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکرٹری سید ضیغم نواز شاہ ، ڈپٹی سیکرٹری سید سبط حسن ، علی رضا بھٹی اور منظور حسین بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور عالم اسلام کی مشترکہ میراث ہے آئے روز بے گناہ لوگوں کا قتل عام سوالیہ نشان ہے القدس کی آزادی کیلئے متحد ہونا ضروری ہے قبلہ اول پر قبضہ غیر قانونی اور غیر شرعی ہے انہوں نے کہا کہ اس کی آزادی کیلئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے پوری دنیا میں جو دہشت گردی ہورہی ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اس قسم کی کاروائیاں کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جس نے ایک انسان کو قتل کیا تو گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت المسلین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس نے فلسطین کے سنی مسلمانوں کے دفاع کی قسم کھائی ہے کیونکہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔