counter easy hit

محکمہ جنگلات کی مشینری کی ریپرنگ نہ ہونے پر کھڑی کھڑی سکریپ بن گئی

standing there Scraps

standing there Scraps

ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو سے)محکمہ جنگلات کی مشینری کی ریپرنگ نہ ہونے پر کھڑی کھڑی سکریپ بن گئی ، کاغذوں میں ہر سال لاکھوں روپے ریپرنگ کروا دی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 2005ء میں جب ننکانہ صاحب ضلع بنا تو محکمہ جنگلات کو چار عدد ٹریکٹر ، پانی چھڑکاؤ الی تین عدد ٹینکیاں ، ایک عدد ٹرالی ، ایک عدد ڈالہ شہ زور ، محکمہ جنگلات کو ملے لیکن بد قسمتی سے آج تک نہ تو ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر تبدیل کیے گئے جو کیے گئے وہ بھی تین چار سال میں بی پیر ڈالوکر نئے ٹائروں کے بل وصول کیے پانی چھڑکاؤ والی ٹینکیاں بھی ریپرنگ نہ ہونے کی بنا پر ختم ہوگئی ہیں اگر وقت فوقتاً محکمہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا ریپرنگ کا کام کرواتا تو آج یہ سکریپ میں تبدیل نہ ہوتیں ٹریکٹروں کی بھی ایسی حالت ہے ان کے میٹر اور بیٹریاں نہ ہیں پھر بھی کھڑے ٹریکٹروں کا تیل روزانہ کی بنیاد پر نکالا جارہا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے