counter easy hit

رائل پام کلب سیل کرنے پر وزیر ریلوے اور سیکرٹری ریلوے سے وضاحت طلب

Standing Committee

Standing Committee

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں الیکشن کمشن کے ریٹائرڈ ارکان کی تنخواہوں اور مراعات کے معاملے پر گرما گرم بحث ہوئی۔ مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے ممبران سے کروڑوں روپے واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت اجلاس میں کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ریٹائرڈ ارکان نے تنخواہوں اور مراعات کی مد میں غیرقانونی طور پر کروڑوں روپے وصول کئے، انہوں نے عام انختابات میں سیاستدانوں کی بہت پگڑیاں اچھالیں، ان سے درود اور کلمے بھی سنے، انہیں سزا بھی ملنی چاہئے۔سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ کیا ارکان پانچ سال بغیر تنخواہ کے کام کرتے؟ اس پر پی ٹی آئی کے محسن عزیز نے کہا کہ تنخواہ نہ لیتے، الیکشن کمشن رک جاتا تو کچھ تو ٹھیک ہوتا۔ الیکشن کمشن حکام کا کہنا تھا کہ 2011ء میں ان ارکان کے تقرر کے وقت ان کی تنخواہوں اور مراعات کا تعین کیا گیا اور نہ اس حوالے سے اب تک کوئی قانون سازی ہوئی ہے۔