counter easy hit

سٹیج اداکارہ سنگم رانا کی موت گلا دبانے کے باعث ہوئی، پوسٹمارٹم رپورٹ

 actress Rana was strangled to death, autopsy reports

actress Rana was strangled to death, autopsy reports

پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق سٹیج اداکارہ سنگم رانا کی موت گلا دبانے کے باعث ہوئی، مزید حقائق کے لئے فرانزک رپورٹ کا انتظار
لاہور: (یس اُردو) سٹیج آرٹسٹ سنگم رانا اپنے گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی اور اس کی لاش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی ہلاکت گلا دبانے کے باعث ہوئی۔ مقتولہ کے جسمانی نمونوں کی فرانزک رپورٹ بھی چند روز میں پولیس کو موصول ہو جائے گی۔ پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ میں مزید حقائق سامنے آ جائیں گے۔ واضع رہے کہ اداکارہ سنگم رانا کے قتل کا مقدمہ اس کی والدہ صغراں بی بی کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ثوبیہ کی پھوپھی زاد آمنہ، ذیشان ، کاشف کو نامزد کیا گیا ہے جو عبوری ضمانت پر ہیں۔