counter easy hit

سری نواسن کی ’چور‘ دروازے سے واپسی کا راستہ رک گیا

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے این سری نواسن کی ’چور‘ دروازے سے کرکٹ میں واپسی کا راستہ روک دیا، انھیں آئی سی سی میں بھارت کی نمائندگی کا اختیار دینے سے صاف انکار کردیا گیا ہے۔

Srinivasan's stopped turning back from the thieves' door

Srinivasan’s stopped turning back from the thieves’ door

بھارتی کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق سربراہ این سری نواسن کوسپریم کورٹ نے ہی فکسنگ اسکینڈل اور مفادات کے ٹکراؤ پر برطرف کردیا تھا،بعد میں لودھا سفارشات نے زائد العمر آفیشلز کی کھیل میں واپسی کا راستہ ہی باقی نہیں چھوڑا تھا، رواں برس فروری میں جب آئی سی سی کی جانب سے بگ تھری کو ختم کرنے اورنئی اصلاحات لانے کا اعلان کیا گیا توبی سی سی آئی میں موجود این سری نواسن کے ہمدردوں نے انھیں ہی آئی سی سی میں نمائندگی کیلیے بھیجنے کی تجویز پیش کردی،این سری نواسن نے ہی جوڑ توڑ کرکے عالمی کرکٹ پر بگ تھری کو مسلط کرتے ہوئے ریونیو کے بہت بڑے حصے پر ہاتھ صاف کیے تھے۔ گزشتہ دنوں جب بی سی سی آئی کی ہنگامی جنرل میٹنگ بلائی گئی تو اس میں بھی این سری نواسن پہنچ گئے، چونکہ لودھا سفارشات کے تحت وہ نااہل تھے اس لیے وہ میٹنگ ہی ملتوی کردی گئی تھی، اس پر بورڈ انتظامات چلانے کیلیے مقرر کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے سپریم کورٹ سے این سری نواسن کی آئی سی سی میٹنگز کیلیے نامزدگی کے بارے میں رائے مانگی تھی۔ گزشتہ روز تین رکنی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کے بعد واضح کیا کہ جو آفیشلز لودھا سفارشات کے تحت نااہل ہوچکے وہ اب کرکٹ سیٹ اپ میں کوئی بھی عہدہ نہیں سنبھال سکتے، نہ ہی آئی سی سی میں نمائندگی کے اہل ہیں۔

علاوہ ازیں بنچ کے سربراہ جسٹس دیپک مشرا نے کہاکہ چونکہ اسی عدالت نے ہی سری نواسن کو مفادات کے ٹکراؤ کا مرتکب قرار دیا تھا وہ کیسے انھیں پھر سے بی سی سی آئی کی نمائندگی کا اختیار دے سکتی ہے؟ عدالت کی جانب سے بورڈ کے قائمقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری اور چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری کو ہدایت دی گئی کہ وہ رواں ماہ شیڈول آئی سی سی میٹنگز میں بھارت کی نمائندگی کریں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website