counter easy hit

سری دیوی ایک بار پھر بالی ووڈ میں دھوم مچانے کو تیار

Sridevi

Sridevi

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ کی سدا بہار اداکارہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور کی فلم میں اہم کردار ادا کریں گی۔

جرمن نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران بونی کپور کا کہنا تھا کہ بحیثیت فلمساز انہوں نے اپنی اگلی فلم میں سری دیوی کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فلم کا موضوع خواتین سے متعلق ہے اور اس میں سری دیوی کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ رواں برس نو انٹری اور ’’مسٹر انڈیا‘‘ کا سیکیوئل بنانے کا بھی ارادہ رکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ سری دیوی نے 1996 میں بونی کپور سے شادی کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم 2012 میں انہوں نے ’انگلش وِنگلش میں مرکزی کردار ادا کرکے ایک بار پھر اپنے آپ کو منوایا تھا۔