دمبولا: بھارت کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد سری لنکا کے قائم مقام کوچ نک پوتھاس نے بیٹسمینوں پر برہم ہوگئے۔

Sri Lankan coach Nic Pothas became angry on players of the worst failure from India
نک پوتھاس نے کہا کہ ایک کوچ ہونے کے ناطے ہمارا کام کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہوتا اور میدان میں انھیں جاکر لڑنا ہوتا ہے، وہاں پر انھیں اپنی خامیوں اور خوبیوں کی بنیاد پر فیصلے کرنا ہوتے ہیں، انھیں اپنے تجربے سے کنڈیشنز کو سمجھنا اور حریف کی طاقت کو سمجھتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہمیں پہلے میچ میں بہت بڑی شکست ہوئی مگر میں بدستور کھلاڑیوں کی اس رسوائی سے باہر آنے کیلیے حوصلہ افزائی کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 139 تھا اور پھر ہم نے اپنی باقی 9 وکٹیں صرف 77 رنز کے دوران گنوا دیں، 19 اوورز کے دوران 9 وکٹیں کھو دینا کسی بھی زبان میں ناقابل قبول ہے۔








