counter easy hit

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: محمد عرفان کو معطل کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر محمد عرفان کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں معطل کر دیا۔پی سی بی نے محمد عرفان کو بکیز سے رابطے رکھنے پر معطل کرکے انہیں چارج شیٹ بھی تھما دی۔ذرائع کے مطابق محمد عرفان کے خلاف پی سی بی کے پاس شواہد بھی موجود ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز محمد عرفان پاکستان کر کٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔انہوں نے ٹریبیونل کو بتایا تھا کہ وہ والد کے انتقال کی وجہ سے پریشان تھے، اسی لیے پی سی بی کو بکیز سے رابطہ کرنے کے حوالے سے نہیں بتا سکے، تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کی فکسنگ کے الزام کو مسترد کردیا تھا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عرفان نے آئین کے آرٹیکل 2.2 اور 2.4 کی خلاف ورزی کی ہے، انھوں نے چاہے کسی قسم کی کوئی فکسنگ کی ہو یا نہ کی ہو لیکن بکیز سے رابطہ ہونے کے بعد انھیں پی سی بی کو آگاہ کرنا چاہیئے تھا۔مذکورہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر عرفان کو چارج شیٹ دے دی گئی اور ساتھ ہی انہیں 14 دن کے اندر جواب جمع کرانے کا کہا گیا۔علاوہ ازیں کراچی سے تعلق رکھنے والے اوپننگ بیٹسمین شاہ زیب حسن بھی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے۔یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے دوران منظرعام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اسلام آباد یونائٹڈ کے خالد لطیف اور شرجیل خان پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں۔اس موقع پر پی سی بی کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ’پاکستان سپر لیگ کو کرپشن سے پاک رکھنے اور کرکٹ کے کھیل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا، ہم کھلاڑیوں کی کسی کرپٹ سرگرمی کو برداشت نہیں کریں گے’۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website