counter easy hit

زیشان زیب نے فائنل میں سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کے بھانجے عزیر شوکت کو ھرا کر راولپنڈی ڈی سی اشکوائش کا فائنل جیت لیا

راولپنڈی( رپورٹ:اصغر علی مبارک سے) راولپنڈی میں کھیلی جانے والی قومی اشکوائش چیمپین شپ ذیشان زیب نے جیت لی پہلی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نیشنل جونیئر سکواش چیمپین شپ کے ٹائٹل کے تحت کھیلی جانیوالے فائنل میں سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کے بھانجے عزیر شوکت کو ھرا ذیشان زیب نے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ انڈر 17 کیٹگری میں اسداللہ جبکہ انڈر 11 کیٹگری میں ابراہیم زیب قومی چیمپئن بن گئے۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی جناب زاہد خان نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ایئر کموڈور (ر) آفتاب قریشی، ڈاکٹر جمال ناصر، طاہر ایوب، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی چوہدری نعیم انور اور ڈی ایس او عبدالوحید ۔ساوتھ ایشیا سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اصغر علی مبارک،سردار وجاہت الحسن قیوم گل اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملک عثمان شکیل۔ بابر لو اسکواش کھیل میں نمایاں کارکردگی پر یادگاری شیلڈز سے نوازا گیا۔ بینظیر بھٹو سکواش کمپلیکس لیاقت باغ راولپنڈی میں کھیلے گئے انڈر 11 کیٹگری کے فائنل میں ابراہیم زیب نے عبیداللہ کو 11-9، 11-9 اور 11-8 (3-0) سے شکست دی۔ انڈر 17 کیٹگری کے فائنل میں اسداللہ نے عباس زیب کو 12-4، 11-3، 11-7 اور 11-4 (3-1) سے ہرا دیا۔ انڈر 19 کیٹگری میں ذیشان زیب نے عزیر شوکت کو 11-7، 11-7 اور 11-5 (3-0) سے شکست دے کر جونیئر قومی چیمپئن بن گئے۔ چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم تین لاکھ روپے کھلاڑیوں میں تقسیم کی گئی۔اس موقع پر سابق کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

sports, news, by, Asghar ali Mubaraksports, news, by, Asghar ali Mubaraksports, news, by, Asghar ali Mubarak

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website