counter easy hit

معروف صحافی سہیل وڑائچ کا تہلکہ خیز انکشاف

Spectacular revelation of renowned journalist Sohail Wadrich

لاہور (ویب ڈیسک ) حسین نواز نے پاکستان واپس آنے کی اجازت طلب کرلی، والد نے منع کر دیا، کالم نگار سہیل وڑائچ کا دعویٰ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنے صاحبزادے کو ہدایت کی ہے کہ وہ لندن میں رہ کر خاندان کی کفالت کی ذمے داری نبھائیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور کالم نگار سہیل وڑائچ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں۔لندن میں مقیم حسین نواز نے اپنے والد نواز شریف سے اجازت طلب کی ہے کہ انہیں پاکستان واپس آنے دیا جائے۔ تاہم نواز شریف نے اپنے صاحبزادے حسین نواز کو پاکستان آنے سے منع کیا ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر حسین نواز پاکستان واپس آیا تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔حسین نواز کی گرفتاری سے ان کے اور مریم کے دکھوں میں مزید اضافہ ہی ہوگا۔جبکہ حسین نواز کی گرفتاری سے شریف خاندان مالی طور پر مشکلات کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔ حسین نواز کی گرفتاری کی صورت میں شریف خاندان کے افراد کی کفالت کی ذمے داری کیلئے کوئی نہیں ہوگا۔ اس لیے نواز شریف نے اپنے صاحبزادے کو ہدایت کی ہے کہ وہ لندن میں رہ کر اپنے والد اور بہن کے کیسز پر نظر رکھیں، وکلاء سے روابط رکھیں، جبکہ خاندان کی کفالت کی ذمے داری بھی نبھائیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز برطانوی شہری ہیں۔ حسین نواز پاناما کیس کے سلسلے میں پاکستان میں باقاعدہ مفرور قرار دیے جا چکے ہیں اور ان کے وارنٹ گرفتاری تک بھی جاری کر دیے گئے تھے۔ حسین نواز اگر پاکستان واپس آتے ہیں تو انہیں ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ کے وارنٹ گرفتاری تک بھی جاری کر دیے گئے تھے۔ حسین نواز اگر پاکستان واپس آتے ہیں تو انہیں ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website