counter easy hit

دوسری جنگ عظیم میں روسی فتح کی سالگرہ پر خصوصی تقریبات

ماسکو: دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنوں کے خلاف سابق سوویت یونین کی فتح کے 72 سال پورے ہونے پر گزشتہ روز پورے روس میں ’’یومِ فتح‘‘ بڑی دھوم دھام سے منایا گیا جبکہ اس موقعے پرماسکو کے ریڈ اسکوائر میں فوجی پریڈ اور آتش بازی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

Special events on the anniversary of Russian victory in World War II

Special events on the anniversary of Russian victory in World War II

یومِ فتح کی مرکزی فوجی پریڈ میں دس ہزارسے زیادہ سابق اور حاضر سروس روسی فوجیوں نے حصہ لیا جبکہ اس موقعے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح موت اور بربریت کے خلاف زندگی اور عقل کی فتح تھی جس میں روسی عوام نے بھرپور حصہ لیا۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ دوسری جنگِ عظیم میں روس کے باہمت بزرگوں نے صرف اپنے لیے ہی نہیں بلکہ پورے یورپ کےلیے امن و آزادی حاصل کیے تھے۔ دنیا کے موجودہ حالات کو ’’جدید نازی ازم‘‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ تمام ممالک کو مشترکہ مسائل حل کرنے کے آپس میں مل کر عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website