counter easy hit

جاپان پاکستان کے ہنرمندوں کو جاپان میں روزگار فراہمی کیلئے تمام رکاوٹیں دور کریگا، جاپانی سفیر کی مشیر قومی سلامتی سے گفتگو

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان اور جاپان کے درمیان تھنک ٹینک کے اشتراک کو مضبوب تر بنایا جائیگا، جاپان پاکستانی ہنرمندوں کے جاپان میں روزگار کے حصول کیلئے تمام رکاوٹیں دور کریگا۔ اس بات پر معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف اور جاپانی سفیر متسوڈا کونینوری کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تھینک ٹینک کے اشتراک کو مضبوط بنانے اور افغان امن عمل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اقتصادی سکیورٹی پر توجہ مرکوز کررہا ہے،پاکستان خطے کے لیے معاشی بیس بن رہا ہے،پاکستان افغانستان کے لئے تجارتی راہداری کا کام کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہنرمندوں کے جاپان میں روزگار کے سلسلے میں تمام رکاوٹیں جلد دور کی جائیں گی۔ جاپانی سفیر نے ملاقات میں مختلف تجاویزبھی دیں ۔جاپانی سفیر نے بھارتی دہشتگردی کی دستاویزکا سنجیدگی سے جائزہ لینے میں دلچسپی ظاہر کی۔جاپانی سفیر نے افغانستان اور پاکستان میں علاقائی رابطہ بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔

Special Assistant to the Prime Minister on National Security Division and Strategic Policy Planning, Dr. Moeed W. Yusuf in a meeting with Japanese Ambassador Kuninori Matsuda

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website