counter easy hit

خواجہ سعد رفیق کی حمایت میں بولنا انصافی رہنما ریاض فتیانہ کو مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ قومی احتساب بیورو کی حراست میں موجود ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی حمایت میں بول پڑے،، اور اب ذرائع کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ عمران خان نے اس چیز کا نوٹس بھی لے لیا ہے ،،نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو 30 سال سے جانتا ہوں اور پیراگون سوسائٹی کیس میں انہیں کرپشن کا کوئی معاملہ نظر نہیں آتا،، انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کو انصاف ملنا چاہیے، یہ میری پارٹی کی نہیں بلکہ ذاتی رائے ہے،، ان کا کہنا ہے کہ کرپشن کیخلاف کارروائی کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ پڑے ہیں اور موجودہ حالات میں کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے،، حکومتی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نیب سیاستدانوں کیخلاف استعمال نہیں ہورہی، نیب میں صرف 3 فیصد سیاستدانوں اور باقی دیگر لوگوں کیخلاف کارروائی ہورہی ہے،، ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے خواجہ سعد رفیق سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا،، یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت منسوخ ہونے کے بعد قومی احتساب بیورو نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو گرفتار کیا تھا،، ن لیگ نیب کے شکنجے میں ہے اور ن لیگ کا کہنا ہے کہ نیب ان کے ساتھ انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے ،، اور بدلہ لیا جا رہا ہے ،، خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق پہلے ہی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار ہیں اور 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے پاس ہیں۔