counter easy hit

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے شاندار قدم اٹھا لی

اسلام آباد: بھارت کا مکروہ چہرہ اب مزید بے نقاب ہوگا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھارتی جنگی جنون سے دنیا کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے دنیا بھر کی 187 پارلیمان میں اپنے ہم منصب کو خط لکھ دیا،

تمام اسپیکرز کو بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی پارلیمنٹ کی منظور کردہ مشترکہ قرارداد ارسال کردی۔خط میں چھبیس اور ستائیس فروری کو بھارت کی ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے خط میں لکھا ہے کہ بحیثیت منتخب عوامی نمائندے آپ اپنے رائے دہندگان کے حقوق، امن اور سلامتی کے نگہبان ہیں۔ خطے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی غصب اور بربریت کا نوٹس لیجئے،دنیا کو جنگ کی ہولناکی سے محفوظ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیجیئے۔خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ عالمی امن کی خاطر پاکستان ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے،بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارتی طیاروں کی تباہی نئی دہلی کے لیے واضح پیغام ہے۔خیال رہے کہ مودی سرکار نے انتخابات میں اپنی جیت کے لیے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو ہوا دے کر خطے میں جنگ کے شعلوں کو بھڑکانے کی کوشش کی،جس کی وجہ سے خود انڈیا میں انھیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر فائرنگ اور گولہ باری کے علاوہ جنگی طیارے بھیج کر دراندازی کی مذموم کوششیں بھی کی گئیں، جس کے نتیجے میں پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی جہاز بھی مار گرائے اور ایک پائلٹ کو زندہ پکڑا، جسے بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔