counter easy hit

اسپین،سیاحوں کی ریکارڈ آمد، جیب کتروں کے مزے آگئے

Spain, tourist

Spain, tourist

بارسلونا….. گزشتہ سال چھ کروڑ سے زائد غیر ملکیوں نے سیاحت کی غرض سے اسپین کا رخ کیا اور خوب لطف اندوز ہوئے لیکن ۔۔۔ان کے ساتھ ساتھ جیب کتروں کے بھی مزے آگئے ۔
بارسلونا میں ایک دن میں جیب تراشی کی 300وارداتوں کے بعد شہر پہلے نمبر پر آگیا جبکہ دارالحکومت میڈریڈ تیسرے نمبر پر ہے ۔اسپین کے ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2015 کے دوران 6 کروڑ 81 لاکھ غیرملکی سیاحوں نے اسپین کا رخ کیا۔سیاحت کی غرض سے یہاں پہنچنے والے افراد کی یہ تعداد گذشتہ سال کی نسبت 4 اعشاریہ 9 فیصد زیادہ ہے۔ا سپینش اسٹیٹ بینک کے مطابق سیاحتی شعبہ اسپین کی مجموعی اقتصادی پیداوار کا 14 فیصد ہے۔ رپورٹ کےمطابق سب سے زیادہ 1 کروڑ 74 لاکھ سیاح اسپین کے صوبے کاتالونیا آئے۔ اس کے بعد جزائر بالیاریس میں 1 کروڑ 16 لاکھ، جزائر کناریا میں 1 کروڑ 15 لاکھ، صوبہ اندلس میں 93 لاکھ، تاریخی شہر ویلینسیا میں 64 لاکھ اور میڈریڈ صوبےمیں 51 لاکھ غیر ملکی سیر و سیاحت کی غرض سے آئے ۔چونکہ اسپین بھر میں ہر سال سیاحوں کی بہت بڑی تعداد آتی ہے اس لئے جیب تراشی کی وارداتوں میں بھی تیزی آجاتی ہے۔ٹرپ ایڈوائزر کمپنی نے یورپ بھر میں جیت تراشی کی وارداتوں کے لحاظ سے بارسلونا شہر کو پہلے نمبر پر رکھا ہے۔ کمپنی کے مطابق بارسلونا میں جیب تراشی کی روزانہ 300 وارداتیں ہوتی ہیں۔جیب تراشی کے حوالے سے بارسلونا کے علاقے جن میں یہ وارداتیں ہوتی ہیں ان میں کیتھیڈرل، لا رمبلہ، پلاسہ کتلونیا، پلاسہ ریال شامل ہیں۔ان علاقوں کو سب سے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔وارداتوں کے حوالے سے دوسرے نمبر پر پیرس اور تیسرے پر میڈریڈہیں۔ میڈریڈ میں میٹرو، پلاسہ مایور، سیبیلیس اس اعتبار سے خطرناک علاقے قرار دئیے گئے ہیں۔جیب تراشی میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر پراگ اور روم کو رکھا گیا ہے