counter easy hit

سپین سے 3 ہزار موبائل فون مراکش اسمگل کرتے ہوئے غیرملکی گرفتار

Phone Smuggling

Phone Smuggling

پیرس (زاہد مصطفیٰ اعوان سے) سپین کی گواردیا سول نے میلیعا بارڈر پر 60٫000 یورو مالیت کے 3000 موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک اشیاء مراکش اسمگل کرتے ہوئے مراکش کے باشندے کو گرفتار کر لیا۔

اسمگلر مراکش کی نمبر پلیٹ کی حامل مرسڈیز کار پر سوار تھا۔ جس کے شیشوں کو کالے رنگ کے پیپر لگائے گئے تھے۔

بارڈر پر سپین رینجرز نے کے دریافت کرنے پر اسمگلر نے قانون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ڈیکلئیر کرنے کے لئے نہیں ہے۔ جس پر رینجرز نے گاڑی کی ڈگی کھولنے کا کہا۔

جہاں چھپائے گئے ڈبوں سے 3000 موبائل فون اور دیگر الیکڑانکس کا سامان برآمد ہوا۔ جس پر پولیس نے سامان کو بغیر ڈیکلئیر کئے سپین سے باہر لے جانے کے جرم میں ضبط کر لیا۔