counter easy hit

اسپین ، افغانی مداح کو میسی کی طرف سےقمیصوں کا تحفہ

Spain, Messi fans

Spain, Messi fans

بارسلونا…….ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی جو آج کل بارسلونا فٹ بال کلب میں کھیلتے ہیں، انہوں نے اپنے پانچ سالہ افغان مداح بچے کو ایک نہیں بلکہ دو شرٹیں تحفے کے طور پر بھیجی ہیں ۔
یہ بچہ انٹرنیٹ کی دنیا میں اس وقت مشہور ہو گیا تھا، جب اس نے شرٹ کی جگہ ایک پلاسٹک بیگ پہن رکھا تھا جس پر میسی لکھا تھا ۔ لیونل میسی نے ان تصاویر کو دیکھا اور مرتضیٰ احمدی کو ایک نہیں بلکہ دو شرٹیں تحفے کے طور پر بھیج دیں جن پر میسی کے دستخط بھی موجود تھے ۔میسی کی طرف سے یہ تحفہ یونیسیف کے ذریعے افغانستان بھیجا گیا تھا جبکہ مرتضیٰ احمدی اور ان کا خاندان صوبہ غزنی سے خصوصی طور پر اپنا تحفہ وصول کرنے کابل گئے تھے ۔افغانستان میں یونیسیف کے ترجمان ڈینس جانسن کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میسی کی جانب سے بھیجے گئے تحفے کو وصول کرکے مرتضیٰ احمدی کی مسکراہٹ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی ۔وہ بار بار کہہ رہا تھا کہ میں میسی سے بہت محبت کرتا ہوں ۔میسی کی جانب سے دونوںشرٹوں پر اسپینش زبان میں محبت کے ساتھ لکھا ہوا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ مرتضیٰ احمدی کے تحائف میں ایک فٹ بال کا اضافہ بھی کیا گیا ہے ۔افغانستان کا پانچ سالہ مرتضیٰ احمدی لیونل میسی کا پرستار تو ہے لیکن ہزارہ کمیونٹی کے غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے اس بچے کے اہل خانہ میسی کی شرٹ خریدنے کی سکت نہیں رکھتے تھے ۔ایک ماہ قبل مرتضیٰ احمدی کی چند تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی ۔ان تصاویر میں مرتضیٰ احمدی نے سفید اور نیلی دھاریوں والا پلاسٹک بیگ (تھیلا) پہنا ہوا ہے جس پر میسی لکھا ہے۔مرتضیٰ کے پندرہ سالہ بھائی ہمایوں نے اپنے چھوٹے بھائی کو وہ پلاسٹک کے تھیلے والی شرٹ پہنا کر اس کی تصاویر فیس بک پر شائع کر دی تھیں ۔ اس کے بعد دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر فٹ بال کے شائقین نے مرتضیٰ کو چھوٹا میسی کہنا شروع کر دیا تھا