counter easy hit

ساؤتھ پاؤ 31 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

Southpaw

Southpaw

لاس اینجلس : باکسر کی کہانی پر مبنی امریکن اسپورٹس ڈرامہ فلم ’ساؤتھ پاؤ‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

اینٹوان فیوکوا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے باکسر کے گرد گھومتی ہے، جو اپنا سب کچھ برباد ہونے کے بعد زندگی کی جانب واپس لوٹنے کے لیے دوبارہ باکسنگ شروع کر دیتا ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والوں میں جیک گلن ہال، راکل کم ایڈمز، نوامی ہیرس، فارسٹ ویٹاکر، وکٹر آرٹز اور ٹائریس جبسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

ٹوڈ بلیک اور جیسن بلومینتھل کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم 31جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔