counter easy hit

جنوبی پنجاب محاذ کا تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں جدا کرنے والے اراکین اسمبلی پر مشتمل جنوبی پنجاب محاذ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

South Punjab front decision to integrate in PTIجنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد جنوبی پنجاب محاذ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں تاہم اس حوالے سے دیگر تفصیلات کل اسلام آباد میں جاری کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب محاذ کے ارکان اب آزاد کے بجائے بلے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے، جنوبی پنجابمحاذ کی قیادت کل چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرے گی اور مشترکہ پریس کانفرنس میں فیصلے کا اعلان ہوگا۔