counter easy hit

جنوبی اور شمالی وزیرستان ڈرون حملے، غیر ملکیوں سمیت 12 افراد ہلاک

North Waziristan

North Waziristan

جنوبی وزیرستان (یس ڈیسک) سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے اچہ درہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جاسوس طیارے نے مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

اس سے پہلے رات گئے تحصیل شوال کے علاقے وچہ دھارا میں بھی ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا اس حملے میں بھی دو میزائل داغے گئے جس سے چھ افراد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد غیر ملکی تھے۔ رواں سال پانچ جنوری کو امریکی جاسوس طیاروں نے طالبان کمانڈر حافظ گل بہادراور ازبک کمانڈر عثمان کے مرکز کو بھی نشانہ بنایا تھا۔