counter easy hit

جنوبی کوریا، صدر کیخلاف تاریخی احتجاج، 13 لاکھ افراد شریک

South Korea, the historic protest against the President, 13 million peoples

South Korea, the historic protest against the President, 13 million peoples

سیؤل: جنوبی کوریا میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں افراد نے صدر پارک گیون ہائی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے، خاتون صدر پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت سیؤل میں سرد موسم اور برفباری کے باوجود 13 لاکھ افراد شریک ہوئے، مظاہرین کو دوسری جگہوں سے مزید5 لاکھ افراد کے آنے کی توقع ہے، دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کی تعداد2 لاکھ 60 ہزار بتائی ہے۔

جنوبی کوریا کے مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت سیؤل میں 25 ہزار افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے، ان مظاہروں کو 1980 کی دہائی کی جمہوریت نواز مظاہروں کے بعد سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے، یہ لوگ خاتون صدر کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں، مظاہروں میں کسان، بودھ مت کے راہبوں اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات بھی شریک ہوئے۔

جنوبی کوریائی صدر پارک گیون پر بدعنوانی کے الزامات ہیں، اس اسکینڈل میں خاتون صدر کی سہیلی چوئی سون سل اصل ملزم بتائی جاتی ہیں جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے خاتون صدر کے ساتھ اپنی دوستی کو استعمال کرتے ہوئے ناجائز مالی فائدے اٹھائے ہیں، خاتون صدر پاک گیون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ 5 ہفتوں سے جاری ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website