counter easy hit

ساؤتھ ایشین گیمز، ٹینس کی آٹھ رکنی ٹیم حصہ لے گی

South Asian Games,

South Asian Games,

لاہور…..ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے ٹینس کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔ کھلاڑی اور کوچز بھارت میں میڈلز کی امید لگائے ہو ئے ہیں ۔
پاکستان کی مردو خواتین کی آٹھ رکنی ٹیم بھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں حصہ لے گی ۔ اشنا سہیل اور عابد مشتاق کوچز رشید ملک اور محمد خالد کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں ۔ اعصام الحق بیرون ملک ٹورنامنٹس میں مصروف ہیں تو باقی کھلاڑی اپنے اپنے شہروں میں پریکٹس کر رہے ہیں ۔ اشنا سہیل کہتی ہیں کہ مدمقابل چاہے ثانیہ مرزا ہوںہمارا ٹارگٹ بھی جیت ہے ۔ جبکہ عابد مشتاق بھارت کا کچھ دباؤ محسوس کر رہے ہیں ۔