counter easy hit

ساؤتھ ایشین گیمز :ہاکی کافائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا

South Asian Games

South Asian Games

گوہاٹی…..ساؤتھ ایشین گیمز میں ہاکی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کےدرمیان کھیلا جائے گا۔گولڈ میڈل کے لیے ہونے والے اس میچ میں گرین شرٹس کے کوچ ریحان بٹ بطور کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔
فائنل میں ٹکراؤ دو روایتی حریفوں کا ہےلیکن ٹیم پاکستان ہے کچھ پریشانی میں، ایک فارورڈ ایکریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے بھارت نہ جاسکا، اوپر سے گول کیپر عمران بٹ انجری کا شکار ہوگئے اور فرید احمد کو بخارہو گیا ۔اس مشکل کا ایک ہی حل سمجھ میں آیا کوچ ریحان بٹ بطور کھلاڑی میدان میں اتریں گے، راونڈ میچز میں بھی ریحان بٹ نے بحثیت کھلاڑی میدان میں اتر چکےہیں۔ٹورنامنٹ میں پاکستان اب تک ناقابل شکست ہے گرین شرٹس نے راونڈ میچ میں بھی بھارت شکست سے دوچار کیا تھا،ساؤتھ ایشین گیمز میں ہاکی کے گولڈ میڈل کی جنگ آج شام پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے لڑی جائے گی۔