counter easy hit

جنوبی ایشیا میں روایتی یا ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل ہونے کا ارادہ نہیں، پاکستان

US Pakistani Embassy

US Pakistani Embassy

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں روایتی یا ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کو لکھے خط میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں ایٹمی ہتھیار پاکستان نے نہیں بلکہ بھارت نے متعارف کرائے، پاکستان کو مجبورکیا گیا کہ وہ اپنے دفاع کے لئے ایٹمی صلاحیت حاصل کرے تاہم پاکستان کئی مرتبہ واضح کر چکا ہے کہ اس کے ایٹمی ہتھیار اپنے دفاع کے لئے ہیں۔

ترجمان کا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان موثر انداز میں دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے جب کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی تازہ ترین جائزہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کی معاشی حالت پہلے سے بہتر ہے۔