counter easy hit

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کا پہلا نمبر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔

South Africa first place in the ICC ODI rankings

South Africa first place in the ICC ODI rankings

جمعے کو سپر اسپورٹس پارک سینچورین پر جنوبی افریقا نے سری لنکا کو پانچویں ون ڈے میں 88رنز کے فرق سے شکست دے کر سیریز نہ صرف پانچ۔صفرسے اپنے نام کی ،ساتھ ہی اس فتح کے بعد جنوبی افریقا اب 119پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ چیمپئن آسڑیلیا سے ایک پوائنٹ آگے ہے،نومبر 2014ءکے بعد جنوبی افریقا ون ڈے رینکنگ میں پھر پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔ یہ پانچواں موقع ہے جب جنوبی افریقا نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے،جنوبی افریقا کے 32سال کے ون ڈے کپتان ابراہم بینجمن ڈی ویلئرز کہتے ہیں،”اس بات کی خوشی ہے کہ پھر ہم نمبر ایک پوزیشن پر آگئے ہیں،ہمارے لئے 2017ءاہم سال ہے کیوں کہ اس سال جون میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد انگلینڈ میں ہونا ہےاور ہماری سمت اس اعتبار سے درست ہے کہ ہم نمبر ایک ٹیم بن گئے ہیں”۔ یکم مئی 2016ءسے جنوبی افریقا نے 17ون ڈے میں سے 13میں فتح حاصل کی،جس میں سے گیارہ فتوحات اس نے تسلسل کیساتھ حاصل کی ہیں،اب 19 فروری سے 4مارچ تک جنوبی افریقا کو نیوزی لینڈ 5ون ڈے میچوں کی سیریز میں شرکت کرنا ہے،جہاں کامیابی ہی افریقی ٹیم کی پوزیشن کو برقرار رکھ سکے گی۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ،بنگلہ دیش سے دو پوائنٹ کم ہونے کے سبب آٹھویں پوزیشن پر ہے،7اپریل سے 11,اپریل تک پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں مقابلہ کرنا ہے،آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 86پوائنٹس کیساتھ ویسٹ انڈیز کا نواں نمبر ہے،89پوائنٹس کیساتھ آٹھویں پوزیشن پر موجود پاکستان ٹیم کو نئے ون ڈے کپتان سرفراز احمد کیساتھ سیریز میں جیت ہی آٹھویں پوزیشن پر برقرار رکھ سکے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website