counter easy hit

سونو نگم کی فلائٹ کے دوران شاندار پرفارمنس

Sonu Nigam

Sonu Nigam

ممبئی……. فلائٹ کے دوران یوں تو آپ کئی بار فلائٹ اٹینڈنٹ کی مائیکرو فون پرہدایات سنتے ہوں گے لیکن اگر اچانک اس مائیکرو فون پر کوئی سریلی اور جانی پہچانی آواز کانوں سے ٹکرائے تو آپ یقیناًحیران ہو ں گے۔
ایسے ہی جودھا پور سے ممبئی جانے والی فلائٹ کے مسافر حیران رہ گئے جب بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے فلائٹ کے دوران پرفارمنس دی اور فلم ویر زارا کے گانے سمیت بہت سے مشہور گانے گا کر تمام مسافروں کو خوب محفوظ کیا۔