yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

آدن سونیا ۔ البوحِباب

Yes 1 Webmaster October 5, 2015 1 min read
Adansonia
Share this:
Adansonia
Adansonia

تحریر : سید نثار احمد (احمد نثار)
پیڑوں کی درجہ بندی میں جنس آدان سونیا ایک ایسا جنس ہے جس میں ‘٩’ انواع ہیں۔ ان نوانواع کے شجر اپنی ایک خاص صفت کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ان نوانواع میں سے چھہ ماڈاگاسکر (مدغشقر) یا مالاگاسی میں ہیں۔ بقیہ افریقہ جزیرہ عرب اور آسٹریلیا کے چند علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ افریقہ میں سودان، مغربی اور وسطی افریقہ ، تانزانیا، عرب علاقہ میں یمن، عمان اور دیگر ایشیائی علاقوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔ بھارت میں بھی کئی علاقوں میں ان پیڑوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

آدان سونیا پیڑ کو بائوباب، بوآبوآ، الٹا پیڑ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کو عالمی پیڑ کا درجہ بھی حاصل ہے۔ عرب علاقوں میں پائے جانے والے اس پیڑ کو عربی زبان میں البوحِباب نام دیا گیا ہے، جس کے معنی ہیں ‘کئی بیجوں والا شجر’ ۔ اس کو ایک اور عجیب نام سے بھی پکارا جاتا ہے وہ ہے ” شجر القارورہ ”۔

Adansonia
Adansonia

اس پیڑ کاعجوبہ یہ ہے کہ یہ اپنے تنے کے اندر ہزاروں لیٹر پانی جمع کرتا ہے۔ خشک سالی میں اس پانی سے استعفادہ کرتا ہے۔ وہ بھی تر و تازہ پانی۔ پانی کی مقدار سن کر بھی حیرت ہوگی، ایک لاکھ بیس ہزار لیٹر تک پانی اس میں ذخیرہ پایا جاتا ہے۔ یہ پیڑ ٥ سے ٣٠ میٹر بلندی تک بڑھ سکتاہے۔ اس پیڑ کا قطر ٩ سے ١٢ میٹر بھی پایا گیا۔ اور اس کی عمر بھی کچھ کم نہیں ١٢٧٥ سال تک یہ زندہ رہ سکتا ہے۔

اس کے پتے ، پھول اور پھل صرف چھہ ماہ تک ہی نظر آتے ہیں، بقیہ چھہ ماہ یہ شجر بالکل سوکھا نظر آتا ہے۔ اس کے پتوں میں کیلشیم کی مقدار زیادہ ہے، اس لیے اسے سبزی کی طرح بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے پھل ککڑی کی طرح ایک فُٹ لمبے ہوتے ہیںاور کبھی گول بھی۔

Baobab
Baobab

اس کے سوکھے پھل میں کیلشیم، وٹامن سی،میگنیشیم ، پوٹاشیم اور آئرن کی مقدار متوازن رہتی ہے جس کی بناء پر اس پھل کو صحت بخش بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے پھلوں اور پھولوں سے ادویات بنائے جاتے ہیں اور گوند بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کے پھلوں کا ذائقہ کھٹا اور میٹھا ہونے کی وجہ سے اسے مشروبات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پیڑ کی ماحولیاتی خوبی یہ ہے کہ یہ پرندوں کے گھونسلوں کے لیے نہایت محفوظ اور قابل تصور کیا جاتا ہے۔ ماڈاگاسکر کے انجاجاوی گیاہستانوں میں ان پیڑوں کو گھونسلوں کا گہوارا بھی مانا جاتا ہے۔

Ahmed Nisar
Ahmed Nisar

تحریر : سید نثار احمد (احمد نثار)
شہر پونہ، مہاراشٹر، انڈیا
Email : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif
Previous Post وزیراعظم نوازشریف کا نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس
Next Post دوسرا ٹی 20، بھارتی تماشائی جنوبی افریقہ سے ہار پر آپے سے باہر
India vs South Africa

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.