counter easy hit

نئے گیتوں کی مقبولیت نے مجھے دوبارہ زندگی دی، رحیم شاہ

Rahim Shah

Rahim Shah

کراچی (یس ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار رحیم شاہ جن کے دو نئے گیت گزشتہ دنوں آن ائیر ہوئے ان دنوں بے حد مقبولیت حاصل کیے ہوئے ہیںٕ اور مختلف چینلز سے پیش کیے جارہے ہیں۔

رحیم شاہ نے اپنے ان نئے گیتوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طویل عرصہ بعد نئے گیتوں کی ریلیز سے مجھے جو خوشی ہورہی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، ان گیتوں نے مجھے نئی زندگی دی ہے مجھے خوشی ہے ان گانوں کو عوام کی جانب سے پزیرائی ملی، وہ ان دنوں کراچی میں ہونے والے شوز میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں، آج بھی ان کے تین میوزک کنسرٹ کراچی کے مختلف ہوٹلز میں منعقد ہورہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کراچی میں ایک بار پھر موسیقی کے پروگراموں کی ابتداء ہوچکی ہے۔ کراچی کے شہری میوزک سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں،اگر ماضی کی طرح کراچی میں بڑے بڑے میوزک کنسرٹ ہوں گے تو شہر کی رونقیں میں اضافہ ہوگا اور موسیقی جو ایک عرصہ سے بحران سے گزررہی تھی اسے ایک نئی زندگی مل جائے گی۔