counter easy hit

سونم کپور ہدایت کاری میں بھی قدم رکھنے کی خواہشمند

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی……کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبرو اداکارہ سونم کپور نے اداکاری کے بعد اب ہدایت کاری کے میدان میں قدم جمانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور مضبوط خواتین کی زندگی پر فلمیں بنا نا چاہتی ہیں کہ کیسے انہوں نے اپنی صلاحیت اور مہارت سے اپنا لوہا منوایا۔سونم کپورکا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ایک یا دو سال میں فلم کی ہدایتکاری شروع کردیں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ کی فلم نیرجا رواں ماہ 19 فروری کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔