counter easy hit

سونم کپور کی سوشل میڈیا پر مہم،پریانکا نے اپنا خوف بتادیا

Sonam campaign

Sonam campaign

ممبئی …….بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے مداحوں کے لئے سوشل میڈیا پر خوفکے خلاف ایک انوکھی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں لوگ اپنی ویڈیو شیئر کرکے بتاسکتے ہیں کہ انہیں زندگی میں کس چیز کا خوف رہا اور اس خوف پر انہوں نے کس طرح قابو پایا۔
بالی ووڈ کے سلو میاں اور پریانکا چوپڑا بھی ا س مہم کا حصہ بن گئے اور اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ پریانکاکا کہنا ہے کہ ان کا خوف نو موفوبیا ہے یعنی جب بھی انہیں فون میں سگنلز کا ایشو ہو ، بیٹری ختم ہوجائے یا ان کا موبائل کہیں نظروں سے دور ہوجائے تو وہ ڈر جاتی ہیں۔سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے،کیوں کہ جوڈر گیا وہ مرگیا۔