counter easy hit

سوناکشی سنہا فلم اکیرا میں مارشل آرٹس کے کرتب دکھائیں گی

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی دبنگ حسینہ سوناکشی سنہا نئی فلم ’’اکیرا ‘‘ میں مارشل آرٹس کے کرتب دکھائیں گی۔ سوناکشی سنہا ان دنوں اپنی نئی فلم ’’اکیرا ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اداکارہ فلم میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے مارشل آرٹس کی تربیت لے رہی ہیں۔ سماجی میڈیا پر آنے والی ایک ویڈیو میں سوناکشی کسی ماہر کھلاڑی کی طرح مارشل آرٹس کے کرتب دکھا رہی ہیں۔

اکیرا کی کہانی خواتین کی سیکورٹی کو لے کر بنائی گئی ہے جس میں سوناکشی کے والد شترو گھن سنہا بھی نظر آئیں گے۔