counter easy hit

چوہدری نثار کے مقابلے میں کھڑے ہونے وا لے (ن) لیگی امیدوار کی گرفتاری ۔۔۔لیکن نیب نے اسے کس بہانے سے بلایا تھا ؟ اسکے بیٹے نے چوہدری نثار کا مقابلہ کرنے کا بھی اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک)نیب کے ہاتھوں گرفتار مسلم لیگ ن کے پارٹی امیدوار قمر الاسلام اپنی گرفتاری کے وقت نیب آفس لاہور میں موجود تھے جہاں ان کو نیب کی جانب سے انکوائری کے لئے بلایا گیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق این اے 59سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار انجینئر قمر الاسلام نیب کے ہاتھوں اپنی گرفتاری کےوقت نیب آفس لاہور میں تھے ، نجی ٹی وی جیو نیوز نے ان کی بیٹی اسوہ اسلام کے حوالے سے بتایا کہ قمر اسلام کو نیب کی جانب سے ایک خط کے ذریعے نیب آفس لاہور میں انکوائر ی کے لئے بلایا گیا تھا جب ان کو گرفتار کرلیا گیا ۔یاد رہے کہ قمر اسلام کی گرفتار ی پر مسلم لیگ ن کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیاگیا ہے اور خود مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بھی اس پر دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ چودھر ی نثار نے بھی ان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے انجینیئر قمر الاسلام کبھی چوہدری نثار کے دیرینہ رفیق ہوا کرتے تھے لیکن اس بار پارٹی نے انہیں چوہدری نثار ہی کے مدقابل امیدوار کھڑا کیا ہے۔قمر الاسلام نے 2013 کے عام انتخابات میں بطور ایم پی اے پورے پاکستان میں سب سے زیادہ 41000 کی برتری حاصل کی تھی۔مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ہی نیب حرکت میں آ گئی اور انجینیئر قمر الاسلام کو گرفتار کر لیا۔نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ایم پی اے انجینیئر قمر الاسلام کو صاف پانی اسکیم میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ قمرالاسلام کو صاف پانی سے متعلقہ کمپنیوں کے اسکینڈل کے حوالے سے پہلے سے جاری تفتیش میں گرفتار کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم انجینئر قمر الاسلام پر 84 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا ٹھیکہ مہنگے داموں دینے کا الزام ہے۔ (ن) لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔

2018 الیکشن کا انوکھا ترین مقابلہ۔ مسلم لیگی بچے نے چوہدری نثار کو الیکشن چیلنج دیدیا

2018 الیکشن کا انوکھا ترین مقابلہ۔ مسلم لیگی بچے نے چوہدری نثار کو الیکشن چیلنج دیدیاhttps://www.yesurdu.com/?p=1023752

Publiée par Yes Urdu sur Mardi 26 juin 2018

son, of, qamar ul islam, after, his, arrest, to, NAB, announced, to, contest, elections, against, chaudhry, nisar ali khan