counter easy hit

سومیہ خان نے اپنے نئے ویڈیو گانے علی علی کی ریکارڈنگ مکمل کرا دی

 Somia Khan

Somia Khan

اٹلی (شیخ بابر سے) سومیہ خان نے اپنے نئے ویڈیو گانے علی علی کی ریکارڈنگ مکمل کرا دی ہے، اس ویڈیو کے ڈائریکٹر اور اشعار کے ایس کاظمی ہیں اور یہ ویڈیو حضرت لال شہباز قلندر کے عرس پر ریلیز کی جائے گی۔

سومیہ خان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ ویڈیو مکمل کرا کے سکون ملا ہے اور اُمید ہے کے میری یہ ویڈیو بھی میرے پرستاروں کو ضرور پسند آئے گی۔ اس کا میوزک عابی خان نے دیا ہے، mix ماسٹر شہراز خان ہیں۔ سومیہ خان کے مینیجر عظیم اعوان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو TP Gold والے ریلیز کر رہے ہیں۔