counter easy hit

بعض وزرا ہر جگہ پولیس اسکواڈ ساتھ لئے پھر رہے ہیں، یہ اقدام فوری طور پر رکنا چاہئے، نعیم الحق

Some ministers are working together with police squads everywhere, this step should be taken immediately, Naeem ul Haqاسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے پولیس اسکواڈ کا مسلسل استعمال پر اپنے ہی حکومتی وزرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا بعض وزرا ہر جگہ پولیس اسکواڈ ساتھ لئے پھر رہے ہیں، یہ اقدام فوری طور پر رکنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا کی جانب سے پولیس اسکواڈ کے مسلسل استعمال پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ہی حکومتی وزرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا بعض حکومتی وزرا ہر جگہ پولیس اسکواڈ ساتھ لئے پھر رہے ہیں، ایسے اقدام سے وی آئی پی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔نعیم الحق کا کہنا تھا وی آئی پی کلچر وزیراعظم کے وین کے خلاف ہے، جنہیں شدیدسیکیورٹی خطرات ہیں صرف انہیں پولیس اسکواڈکی اجازت ہے، وی آئی پیز اوروزرا کی جانب سے یہ اقدام فوری طور پر رکنا چاہئے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان نے واضح کیا تھا کہ نہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہوں گی نہ شہنشاہوں والا پروٹوکول ہوگا جبکہ وفاقی اور صوبائی وزرا کا پروٹوکول کم سے کم رکھنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ نہ خود پروٹوکول لوں گا نہ دوسروں کو لینے دوں گا۔ تمام وزراء ان کے بنائے گئے ایس او پی کے پابند ہوں گے۔