counter easy hit

صولت مرزا کی پھانسی کی نئی تاریخ کے لئے مچھ جیل حکام کا سندھ حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ

Solat Mirza

Solat Mirza

کوئٹہ (جیوڈیسک) سینٹرل جیل مچھ کے حکام نے سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی پھانسی کی نئی تاریخ کیلیے سندھ حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

سینٹرل جیل مچھ ذرائع کے مطابق صولت مرزا کی صدر مملکت کی جانب سے سزائے موت میں توسیع کی تاریخ 30 اپریل کو پوری ہورہی ہے، اس حوالے سے مچھ جیل حکام نے 27 اپریل کو سندھ حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے نئی تاریخ مقرر ہونے کے بعد صولت مرزا کو پھانسی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ صولت مرزا کی پھانسی 2 بار ملتوی کی جاچکی ہے، صولت مرزا کو پہلے 19مارچ اور بعد میں یکم اپریل کو پھانسی دی جانا تھی۔