counter easy hit

سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے بچے (سیمی)کی آمدنی حیرت انگیز طور پر بڑھ گئی

سیمی نامی اس بچے کا تعلق امریکی ریاست فلوریڈا سے ہے جو اب 10 سال کا ہوچکا ہے۔

فلوریڈا: فیس بک پر وائرل ہونے والے کمسن بچے کی تصویر (میمی) سے متعلق چند حیرت انگیز انکشافات منظرعام پر آئے ہیں جب کہ اب یہ بچہ 10 سال کا ہوچکا ہے۔

social media baby, having more and more money

social media baby, having more and more money

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی لینی نامی خاتون نے 2007 میں ہاتھ میں مٹی تھامے اپنے 11 ماہ کے بیٹے کی سمندر پر موبائل سے تصویر بنائی لیکن انہیں علم نہیں تھا کہ یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دے گی۔ لینی نے بیٹے کی تصویر فیس بک پر اپ لوڈ کی اور 2010 میں اس تصویرنے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے جس کے بعد اس تصویر کو سکسیس کڈ (کامیاب بچے) کا نام دیا گیا۔سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے اس بچے کا نام سیمی گرینرہے جو اب 10 سال کا ہوچکا ہے، سیمی کے والد 2009 میں گردوں کے

social media baby, having more and more money

social media baby, having more and more money

مرض میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ڈائیلسز کا مشورہ دیا اور نوبت ٹرانسپلانٹ تک جا پہنچی۔ سیمی کی فیملی نے فنڈ جمع کرنے کے لیے فیس بک پر “گو فنڈ می” کے نام سے ایک پیج بنایا جس پر عوام سے مدد کی اپیل کی گئی کہ “سکسیس کڈ” کے والد کو مدد کی ضرورت ہے۔ پیج بنتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کی مدد کی اور چند ہی روز میں ان کے پاس ایک لاکھ ڈالر جمع ہوگئے۔اگست 2015 میں سیمی کے والد کا کامیاب آپریشن کیا گیا جس کے بعد وہ بہت پوری طرح صحت یاب ہیں

social media baby, having more and more money

social media baby, having more and more money

تاہم سیمی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مقبولیت سے خوش ہیں لیکن وہ دوبارہ سوشل میڈیا پر مقبول ہونا نہیں چاہتے کیوں کہ وہ اپنی مقبولیت سے زیادہ والد سے پیار کرتے ہیں۔ سیمی کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنی ایک تصویر کی وجہ سے ہی اپنی پہچان بنانا نہیں چاہتے بلکہ مستقبل میں بڑے آرٹسٹ بننا چاہتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website