counter easy hit

سماجی و فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام بے گھر اور بھوک کا شکار افراد میں کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری

Feed The Homeless and Needy Birmingham

Feed The Homeless and Needy Birmingham

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) سماجی و فلاحی تنظیم Feed the Homeless & Needy کے زیر اہتمام ہفتہ وار بے گھر، بھوک و افلاس میں مبتلاء افراد کو خواراک مہیا کرنے کا سلسلہ جاری، بے گھر اور بھو کے افراد کو کھانا کھلانا خدمت خلق کا اعلیٰ ترین درجہ ہے، جس سے دل کو فرحت اور روح کو تسکین ملتی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق مقامی سطح پر معروف سماجی و فلا حی تنظیم فیڈ دی ہوم لیس اینڈ نیڈی جو کہ گذشتہ ٧ ماہ سے بے گھر اور بھوک میں مبتلا ء افراد کی فلا ح و بہبو د کے لیے ہفتہ میں تین دن کھانا تقسیم کر رہی ہے اسے خدمت خلق کے اس عظیم مشن کو بڑھا نے اور مزید تقویت بخشنے کے لیے کئی مشکلا ت کا سامنا ہے با ا لعموم مقامی کمیونٹی اور با الخصوص مسلم کمیونٹی کی طرف سے خا طر خواہ داد رسی موصول نہیں ہو رہی ہے جبکہ تنظیم کے ساتھ وابستہ ممبران جا وید اقبال ، ندیم احمد ، شعیب اقبال ، شہزاد مالک ، طا رق خواجہ ، منیر ، وا جد حسین ، عدیل شعبان ، حدیبہ شاہ ، اپریل سمتھ اور دیگر اپنی مد د آپ کے تحت ہفتہ میں تین دن بے گھر اور بھو کے افراد کو مقامی سٹی سنٹر میں کثیر تعداد میں مختلف قسم کے کھا نے پینے کی اشیا ء فراہم کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ تقریبا ٧ ماہ کے طویل عرصہ سے جا ری و ساری ہے جبکہ خد مت خلق کے اس عظیم مشن میں انہیں مزید معاونین کی ضرورت درکا ر ہے جس سے نہ صرف دیا ر غیر میں بسنے والے مسلمانوں کے کردار و عمل اور نیک نامی میں اضا فہ ہو گا بلکہ مذہبی اقدا ر کو بھی تقویت پہنچے گی۔

بلا شبہ ایسی مثبت سرگرمیوں سے بر طانیہ یو رپ اور دیگر ممالک میں رہنے والے امیگرنٹ کا وقا ر اور کردار مزید بہتر ہو گا اور انکو درپیش مسائل اور دیگر کمیونٹیز کی طرف سے اٹھا ئے جا نیولے اعتراضا ت سے بھی محفوظ رہنے کا موقع فراہم ہو گا ۔ با نی سماجی و فلا حی تنظیم فیڈ دی ہوم لیس اینڈ نیڈی جا وید اقبال نے اپنے جذبا ت کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا کہ دیا ر غیر میں رہتے ہو ئے ہم ایسی مثبت اور اچھی سرگرمیوں سے نہ صرف اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں بلکہ اپنی آنے والی نسلو ں کے لیے بھی ایک اچھا پیغام بھوڑ کر جا سکتے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ بلا تفریق بے گھر اور بھو کے افراد کو کھانا کھلا نا ایک بہت ہی اجر کا عمل ہے جس میں ہر شخص کو دل کھول کر حصہ لینا چا ہیے ۔ انہو ں نے کہا کہ نہا یت افسوس کی با ت تو یہ ہے کہ ہما ری کمیو نٹی نا چ گا نے اور مختلف سیاسی سرگرمیوں میں پیسے اور وقت کا ضیا ء کرتی رہتی ہے لیکن خدمت خلق کے اس پیغام کو ملنے کے باوجود بھی کوئی مو ئثر ردعمل کا اظہا ر سامنے نہیں آیا ہے۔

انہو ں نے کہا اس کا ر خیر میں حصہ لینے کے لیے تمام کمیونٹیوں کا اپنا موئثر کردار ادا کرنا چا ہیے ۔تاکہ بے گھر اور بھو کے افراد کی نہ صرف حوصلہ افزائی بلکہ انکے غموں کا مداوا بھی ہو جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ رمضان مبارک کی آمد کے حوالہ سے بھی تمام مخیر اور استطاعت رکھنے والے افراد کو چا ہیے کہ بے گھر اور بھو کے افراد کی مدد کے لیے اپنی اپنی بساط کے مطابق ضرور حصہ لیں ۔تا کہ نیکی کا یہ سلسلہ مزید آب و تاب کے ساتھ طویل عرصہ کے لیے جا ری رکھا جا سکے۔