counter easy hit

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

So cold in most

So cold in most

گلگت……ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں،،ہزارہ ڈویژن میں موسم ابر آلود ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے،ہزارہ ڈویژن میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔تاہم موسم ابرآلود ہے،شہری سردی سے بچاؤ کے لیے گرم مشروبات کا استعمال کررہے ہیں،سوات،اپر دیر اور لوئر دیر سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں موسم صاف ہے۔
پنجاب کے بیشتر شہروں میں صبح اور رات کے وقت دھند چھائی رہتی ہے،چمن سمیت شمالی بلوچستان میں بھی موسم صاف ہے ،پرسردی کی شدت برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر میں بعض مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔