counter easy hit

بلوچستان میں برف باری، خشک سالی ختم، فصلوں پر مثبت اثرات

بلوچستان میں حالیہ برف باری اور بارش سے صوبے میں طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا ۔ اس بارش اور برف باری کےفصلوں اور باغات پراچھے اثرات مرتب ہوں گے جبکہ زیر زمین تیزی سے گرتی پانی کی سطح کو بھی سہارا ملے گا ۔

بلوچستان کے بیشتر علاقے پچھلے چھ ماہ سے خشک سالی کی لپیٹ میں تھے ۔صوبے کے آٹھ اضلاع سے لوگوں کی نقل مکان شروع ہوچکی تھی ۔ایسے میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارش اور برف باری نے صوبے کے بیشتر علاقوں میں جہاں طویل خشک سالی کا خاتمہ کیا وہاں اس باراں رحمت سے زمینداروں کے دل بھی کھل اٹھے ۔

زمیندار سعد اللہ دوتانی کا کہنا ہے کہ اس بارش و برف باری سے خوشی ہوئی۔سیب سمیت فصلوں پر اچھے اثرات مرتب ہوںگے۔بارش کے بجائے برف باری زمین کیلئے زیادہ بہتر ہے ۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش اور برف باری کے اثرات کوئٹہ سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں زیر زمین پانی پر بھی ہوں گے ۔فصلوں کو دئیے جانے والے پانی کی بچت ہوگی ،اس کے ساتھ ساتھ زیر زمین پانی کی سطح بھی بلند ہوگی۔

ڈائریکٹر موسمیات اکرام الدین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارش اور برف سے جہاں صوبے کی زراعت اور زیر زمین پانی کی سطح کو فائدہ ہوگا مگر بڑے پیمانے پر ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی زیادہ مقدار ندی نالوں میں ضائع بھی ہو جائے گی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website