counter easy hit

ملک کے بالائی علاقے برفباری کے بعد سرد ہواؤں کی لپیٹ میں

snow, the cold winds

snow, the cold winds

اسلام آباد…. ملک کے بالائی علاقے برفباری کے بعد سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں ۔ادھر محکمہ موسمیات نے 24گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم ابر آلود اور کبھی بارش اور کبھی برف باری کی پیشن گوئی کی ہے ۔
ملک کے بیشتر حصوں میں برف بار ی اور بارش کے بعد سردی کی شد ت میں اضافہ ہوگیا ۔ گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہو گئیں ہیں اور کئی مقامات پر راستے بند ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ۔24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔