counter easy hit

سگریٹ نوشی کی لت سے چھٹکارا کیسے ؟

smoking addiction

smoking addiction

یہ بات تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ ایک بار اگر سگریٹ نوشی کی لت پڑ جائے تو پھر اُسے چھوڑنا نہایت ہی مشکل ہو جاتا ہے
لاہور (یس اُردو) سگریٹ نوشی کو چھوڑنے کے لیے لوگ نیکوٹین پیچ اور مختلف قسم کی چیونگ گم بھی استعمال کرتے ہیں، لیکن وہ بھی طویل عرصے تک سگریٹ نوشی سے دور رکھنے میں نا کام رہتے ہیں۔
مگر ہم آج آپ کو سگریٹ چھوڑنے کے کچھ آسان اور کارآمد طریقے بتا رہے ہیں، اگر آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو انہیں ضروری آزما کر دیکھیں۔یہ ایک زبردست مشروب ہے جو لازمی طور پر سگریٹ کی عادات کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ لیکن یہ بنتا کیسے ہے؟اس کو بنانے کے لیے آپ کو ایک کینو، ایک گریپ فروٹ، ایک کپ بابونہ چائے، 30 گرام زیتون کا تیل، 30 گرام جوجوبا کا تیل، 5 گرام اوریگانو اور 30 ہی گرام کھوپرے کا تیل چاہیے۔ کینو اور گریپ فروٹ کا جوس نکال کر باقی چیزوں کے ساتھ ملائیں اور اپنے پاس کسی بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔ اب جب بھی سگریٹ کی طلب ہو، اس جوس کو سونگھ لیں یا اپنی ناک پر ہلکا سا لگا لیں۔ اس کی خوشبو سے ہی سگریٹ کی طلب ختم ہو جائے گی۔سگریٹ پینے سے پہلے ایک گاجر یا کھیرا کھالیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو سگریٹ پینے کا دل ہی نہیں کرے گا۔ پھر گاجر کا جوس پینے سے بھی سگریٹ کی طلب کم ہو جاتی ہے۔اپنی انگلی نمک میں ڈال کر چاٹ لیں۔ کچھ تحقیق کے مطابق زبان پر نمک ذائقہ سگریٹ کی طلب کو کم کر دیتاہے۔جب بھی سگریٹ پینے کا دل کرے تو اُس وقت ایک گلاس دودھ پینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ کیونکہ دودھ پینے کے بعد سگریٹ کا ذائقہ منہ کو اچھا نہیں لگتا۔سگریٹ کی طلب کے وقت گرم پانی پی لیں جبکہ چائے یا کافی کبھی مت پئیں۔ ایسا عمل کرنے سے طلب میں بہت حد تک کمی ہو جاتی ہے۔سگریٹ چھوڑنے کا ایک طریقہ چیونگ گم کا استعمال بھی ہے۔ جب بھی سگریٹ پینے کا دل کرے تو منہ میں چیونگ گم ڈال لیں۔دن میں دو تین کینو اور لیموں کا جوس پئیں کیونکہ سگریٹ پینے سے جسم میں وٹامن سی کی کمی آ جاتی ہے۔ بس یہ جوس آپ کے جسم میں وٹامن سی کی کمی کو پوراکر دیتے ہیں۔ پھر ساتھ ساتھ ایسا کرنے سے سگریٹ کی طلب میں بھی کمی ہوتی ہے۔