counter easy hit

سری لنکا کے فاسٹ باؤلر شمندا ایرنگا کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار

Smnda fast bowler

Smnda fast bowler

قوانین کے مطابق شمندا ایرنگا کو 14 روز کے اندر باؤلنگ ٹیسٹ کرانا ہو گا
دبئی (یس اُردو) گیند بازی کرتے آپ کا بازو قانون کے دائرے میں نہیں گھومتا ، آئی سی سی نے سری لنکا کے فاسٹ باؤلر شمندا ایرنگا کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا ۔
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا کی مشکلات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں ۔ فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد اوردشمانتھا چمیرا زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو چکے ۔سری لنکن ٹیم تین میچوں کی سیریز پہلے ہی دو صفر سے ہار چکی ہے اور اب چیسٹرلی سٹریٹ کے دوسرے ٹیسٹ میں آئی سی سی آفیشلز نے تیز گیند باز شمندا ایرنگا کا ایکشن مشکوک قرار دے دیا ہے ۔قوانین کے مطابق شمندا ایرنگا کو 14 روز کے اندر باؤلنگ ٹیسٹ کرانا ہو گا ۔ تاہم اس دوران شمندا ایرنگا کو انٹرنیشنل مقابلوں میں باؤلنگ کرنے کی اجازت ہو گی ۔