counter easy hit

وزیرخارجہ ؍ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو؍خلائی مشن کی کامیابی پرمبارکباد

سلام آباد(یس اردو نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید بن سلطان آل نہیان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شیخ عبداللہ بن زاید بن سلطان آل نہیان کا مزاج پرسی، صحت یابی کے لئے نیک تمناوں اور دعاوں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ’یو۔اے۔ای‘ کی قیادت اور عوام کو عرب دنیا کے پہلے مریخ تحقیقاتی مشن کے آغاز پر مبارک پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ ’یو۔اے۔ای‘ کے مریخ تحقیقاتی مشن کا آغاز تمام مسلمانوں کے لئے باعث فخر اور انسانی علم کے لئے عظیم کاوش ہے۔ یو۔اے۔ای‘ کے وزیر خارجہ نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے ’یو۔اے۔ای‘حکومت کی کوششوں کواجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ ’یو۔اے۔ای‘ عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کورونا وبا کے علاج کی ویکسین کی تیاری کے لئے کوششیں کررہا ہے۔ دونوں وزراءخارجہ نے وبائی صورتحال میں بہتری کے بعد جلد ازجلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب کو پاکستان میں کورونا وبا کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات بالخصوص مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاون کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وبا کے پھیلاو میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ چکی ہے جبکہ نئے مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔ انہوں نے کورونا وبا پر کامیابی سے قابو پانے کے لئے ’یو۔اے۔ای‘ حکومت کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website