counter easy hit

چھوٹے نواب کی بیگم کرینہ کپور نے خواتین کو اہم مشورے دے ڈالے

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئی (یس ڈیسک) بالوں کا لمبا اور خوبصورت نظر آنا ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے اور اگر وہ شو بز سے ہوتو پھر تو بالوں کا خوبصورت ہونا اور بھی اہم ہو جاتا ہے اسی لیے بالی ووڈ کی ٹاپ اسٹار کرینہ کپور اپنے دلکش بالوں کی حفاظت کرتی ہیں اور خواتین کو دے رہی ہیں چند اہم ٹپس جس سے آپ کے بال بھی دلکش، چمکدار اور لمبے ہوجائیں گے۔

بالوں کو چمکدار بنائیں
کرینہ کا کہنا ہے کہ بالوں کو لمبے اور اسٹائلش بنانے کے لیے اکثر خواتین بہت سے تیل اور ڈرائیر استعمال کرتی ہیں لیکن اس سے بالوں کی چمک غائب ہونے لگتی ہے لیکن اس چمک کو بادام کے تیل کے استعمال سے واپس لایا جاسکتا ہے کیونکہ میں اس کا تسلسل سے استعمال کرتی ہوں جس سے میرے بال مضبوط وار چمکدار ہوجاتے ہیں۔

بالوں کو خشکی سے بچائیں
کرینہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو چاہئے کہ وہ بالوں کو خشکی سےبچانے کےلیے مخصوص شیمپو کا استعمال کرنے کے بعد ہیئر کنڈیشنر کا استعمال ضرور کریں, کسی کے کہنے پر شیمپو کا انتخاب نہ کریں بلکہ جائزہ لیں کہ کون سا شیمپو آپ کے بالوں کے لیے بہتر ہے اسی کا استعمال کریں، بالوں کو نہانے کے بعد ڈرائیر سے معمولی سا خشک کریں پھر دیکھیں آپ کے بال بہت خوبصورت اور چمکدار نظر آئیں گے۔

جلد کی حفاظت
کرینہ کا خواتین کو مشورہ ہے کہ جلد کی خوبصورتی کے لیے مختلف کریموں اور دیگر لوشنز وغیر کا استعمال نہ کریں اور میری طرح اپنے چہرے کو ہلکے گرم پانی سے صاف کریں اور اپنی جلد کو مزید نکھرا اور چمکدار بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیئں۔

آنکھوں کو خوبصورت بنائیں
خوشی کے مواقعوں پر مناسب میک اپ کریں اور بالخصوص آنکھوں پر زیادہ میک اپ نہ تھوپیں اور صرف کاجل کا استعمال کریں۔ کرینہ کا کہنا تھا کہ ہونٹوں کوہر وقت چمکدار رکھیں اور اس کے لیے لپ اسٹک کو استعمال کرتی رہیں تاکہ ہونٹوں پر چمک قائم رہے۔