counter easy hit

پاکستان میں تھیٹر کی صورتحال

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تھیٹر کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد ڈراموں، رقص اور موسیقی کے ذریعے ملکی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔

Slap situation in Pakistanبدقسمتی سے چند سال قبل پاکستانی تھیٹر میں کچھ ایسے سکرپٹ کی انٹری ہوئی کہ فیملیز نے تھیٹر سے منہ موڑ لیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہواکہ تھیٹر کے فنکار معاشی بھنور میں پھنس کر رہ گئے۔ ڈرامے، رقص اور موسیقی کے ذریعے ثقافتی نظریات کا تبادلہ ،تخیلقی صلاحیتوں کا اظہار ہو یا نئے نظریات متعارف کرانا ہوں، ایسےمعاملات کے لئے تھیٹر کا کردار انتہائی اہم رہا ہے مگر جب ادب اور تخلیقی رنگوں سے ہٹ کر بے ہودہ رقص کی نذر ہوا تو تنگدستی کا شکار فنکاروں نے چینلوں کا رخ کرلیا۔ فن کاروں کا کہنا ہے کہ تھیٹر پاکستان کی ثقافت کا اہم حصہ ہے جس کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔