counter easy hit

معروف پروگرام مذاکرات کے ’ ڈی جی ‘ کے گھر خوشیوں کا سماں ۔

Situated in 'DG' homeowners' famous program talks.

لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان کے معروف گلوکار محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ فاطمہ نقوی کے نہایت خوبصورت بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں پھیل گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کے اداکار اور گلوکار محسن عباس نے زندگی کے نہایت اہم لمحے اور سب سے بڑی خوشخبری کی خبر اپنے چاہنے والوں کو انسٹا گرام کے ذریعے سنائی ۔گلوکار نے سوشل میڈیا سائٹ پر لکھا کہ ” حیدر عباس محسن “ کی آمد ہو گئی ہے ۔ اس پیغام سے ظاہر ہوتاہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ” حیدر “ رکھا ہے ۔محسن عباس کی جانب سے یہ پیغام جاری کیے جانے کے بعد انہیں ساتھی فلم سٹار ز کی جانب سے مبارک بادوں کے پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ یاد رہے کہ محسن عباس اور فاطمہ نقوی 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔ محسن عباس کی جانب سے جیسے ہی یہ خبر شییئر کی گئی تو انکے چاہنے والوں نے انہیں مبارکبادیں دینا شروع کر دیں، انکے مداحوں نے انہیں کیا کہا؟ آپ بھی دیکھیئے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website