yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ اور ٹیریان کیس

Web Editor August 16, 2018 1 min read
Sita white and tyrian case against Imran Khan
Share this:

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کرنے والا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے تیسری مرتبہ قائم کیے گئے بینچ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ شامل تھے۔

عدالت کے بینچ نے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرنا تھی، تاہم جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔جسٹس اطہر من اللہ نے موقف اپنایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے میرا تعلق ہے، یہ درخواست بھی ان کی پارٹی کے رکن کی ہے، لہٰذا وہ اس لیے سماعت نہیں کرسکتے۔کیس کا پس منظر:این اے 53 اسلام آباد سے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست دائر کی تھی اور اعتراض اٹھایا تھا کہ تحریک اںصاف کے سربراہ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر چھپایا تھا اور وہ آئین کے آرٹیکل 62 (ون) ( ایف) کے صادق اور امین نہیں ہیں۔تاہم ریٹرننگ افسر ( آر او ) اور ایپلٹ ٹریبیونل نے ان تمام اعتراضات کو مسترد کردیا تھا اور عمران خان کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی۔ابتدائی طور پر اس معاملے پر اسلام آبائی ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ قائم کیا تھا، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے بینچ کو دوبارہ تشکیل دیتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جگہ جسٹس میاں گل حسل اورنگزیب کو شامل کردیا تھا۔ تاہم درخواست گراز کے وکیل شیخ احسن الدین نے بینچ کی دوبارہ تشکیل کو چیلینج کرتے ہوئے کہا تھا کہ 23 جولائی کو ڈویژن بینچ کے سربراہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اس درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے حکم جاری کیا تھا کہ اور سماعت یکم اگست تک ملتوی کی تھی۔دوسری جانب عبدالوہاب بلوچ کے ایک اور وکیل ایڈووکیٹ عمران حیدر کاظمی نے درخواست کی تھی کہ جب تک اس بینچ کی تشکیل پر سوالیہ نشان ہے تب تک اس معاملے کو نہ سنا جائے۔بعد ازاں جسٹس عامر فاروق نے ان اعتراضات پر ناراضی کا اظہار کیا تھا لیکن انہوں نے خود کو اور ساتھی جج کو اس کیس سے الگ کرلیا تھا اور چیف جسٹس ہائیکورٹ سے درخواست کی تھی کہ انہیں اور جسٹس اورنگزیب کو بینچ میں شامل نہیں کیا جائے۔جس کے بعد یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے پاس چلا گیا تھا، جنہوں نے گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ تشکیل دیا تھا، تاہم فاضل جج نے اس کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔جسٹس اطہر من اللہ کی معذرت کے بعد یہ معاملہ دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔اس کے علاوہ ایک شہری حافظ احتشام کی جانب سے بھی عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی، جس کی ابتدائی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی تھی، تاہم بعد میں انہوں نے سماعت سے معذرت کرلی تھی۔جسٹس عامر فاروق کی جانب سے معذرت کے بعد یہ درخواست بھی جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ کے روبرو مقرر کی گئی تھی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Punjab will give better legislation to people, Chaudhry Parvez Elahi
Previous Post پنجاب کے عوام کو بہتر قانون سازی دیں گے، چودھری پرویز الہیٰ
Next Post وزیراعظم کے انتخاب کا وقت آ گیا
It's time to choose the Prime Minister

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.