counter easy hit

سراج الحق کی وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات ، کیا معاملات طے پا گئے؟ جانیے

Siraj-ul-Haq's meeting with Foreign Minister Shah Mehmood, what matters? Learn

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی ملاقات،کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال،کشمیر کے اندر بائیس روزہ کرفیو سے پیدا ہونے والی صورتحال اور کشمیریوں کو درپیش مشکلات اور پریشانیوں کا بھی جائزہ لیا گیا،دونوں راہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ کشمیر پر اس وقت ”ابھی نہیں تو کبھی نہیں “کی صورتحال بن گئی ہے،مسئلہ کشمیر مودی سرکار کی حماقت سے پوری دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر سراج الحق نے حکومت کو تجاویز سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کشمیر کی آزادی کو اپنی پہلی ترجیح بنائے اور اس مسئلہ پر فوکس کرے،کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،اب آزاد اور انصاف پسند دنیا کا فرض ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کی طرف بھرپور توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے اور دنیا کو بھارت کے مظالم سے آگاہ کرنے کیلئے ہر سطح پر کوشش کررہی ہے،سینیٹر سراج الحق نے وزیر خارجہ کو ان کوششوں کے مثبت نتائج سے بھی آگاہ کیا۔سینیٹر سراج الحق نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں کو روکنے کی فوری ضرورت ہے ،ساری کشمیری قیادت اور ہزاروں نوجوان جیلوں میں بند ہیں،جو بھی آزادی کا نعرہ لگاتا ہے اسے پکڑ کرعقوبت خانوں میں بند کردیا جاتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ،ہمیں متحد ہوکر کشمیریوں کا ساتھ دینا ہوگا، حکومت مسئلہ کشمیر کو اپنی پہلی ترجیح بنائے گی تو قوم حکومت کا ساتھ دے گی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ان تجاویز کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ طے کرے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website